آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی ہے۔
عدالت نے وزیرِ اعظم سردار تنویر کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔عدالت نے نئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو لکھ دیا۔
آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیرِ اعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہے۔تنویر الیاس کو اپنی تقاریر میں دھمکی آمیز لہجہ اختیار کرنے پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آج طلب کیا تھا۔
وہ آج آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ان کے خلاف سماعت چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔