ممبرمانیٹرنگ اینڈکوآرڈینشین بورڈ آف ریونیوآزادکشمیرچوہدری مختارحسین کی زیرصدارت بھمبر ڈی سی آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں ممبرمانیٹرنگ نے احکامات دئیے کہ ضلع بھمبر میں مالکانہ حقوق کے علاوہ خالی زمینوں پرقابض افراد سے فوری زمین واگذار کروائی جائے،زیر قبضہ خالی زمین کا(فی کنال )سالانہ ایک ہزار روپے وصول کیاجائے،چوہدری مختارحسین نے کہاکہ ریاستی زمین کے چپہ چپہ کی حفاظت ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ،تہہ زمینیوں کا ریکارڈ پیش کریں،خالصہ ریکارڈ بتائیں،سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آئندہ کوئی تہہ زمینی نہیں ہوگی۔مالکانہ حقوق کے علاوہ جو افراد اضافی/ملحقہ و خالی زمینوں پر قابض ہیں وہ قبضہ واگذار کروا کر رپورٹ دیں،جن زمینوں پر وہ اضافی قابض ہیں انکا فی کنال سالانہ ایک ہزار روپیہ وصول کریں۔تمام معاملات پر ایک ہفتہ میں رپورٹ پیش کریں۔جن موضع جات کی مثل مکمل ہے انکو ریکارڈ میں داخل کریں۔تحصیلداران زیادہ متحرک رہیں،پٹواریان کی راہنمائی کریں،پٹواریان کی نگرانی کریں۔ڈیڑھ ماہ کا ٹارگٹ دیاجارہایے جسکے اندر تمام موضع جات کی مثل مکمل کرکے رپورٹ دیں۔ماہ جون کے اختتام تک محکمہ مال کے فیلڈ عملہ کو پورا کرنے کے لئے مزیدآسامیاں دے رہے ہیں۔اجلاس میں نائب مہتم بندوبست انعام باری، افسر مال چوہدری ربنواز،تحصیلداربھمبر قیصرمحمود شمس،تحصیلدار سماہنی فرخ قدوس،تحصیلداربرنالہ آصف منیر،تحصیلداربندوبست راجہ حق نواز،صدرقانونگو چوہدری محمدصدیق،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار،سٹینوگرافرمحمد اویس،گرداور محمدعارف سمیت دیگر نے شرکت کی،
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">