وزارت قانون نے فوجداری قوانین میں ترامیم کے حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعلامیہ مسترد کر دیا۔
وزارت قانون کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار کا یہ کہنا غلط ہے کہ فوجداری قوانین میں ترامیم کے حوالے سے وکلا برادری سے مشاورت نہیں کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکلا تنظیموں کو فوجداری قوانین میں ترمیم کا ڈرافٹ بھجوایا گیا، بار ایسوسی ایشنز کو دو بار خطوط بھی لکھے لیکن کوئی تجویز نہیں آئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فوجداری قوانین میں ترمیم کے حوالے سے حکومت کا مجوزہ بل مسترد کر دیا تھا۔