گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اپریل سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جبکہ 15 اپریل سے بارش برسانے کا نیا سپیل پنجاب میں داخل ہوگا۔
اس دوران آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات سمیت اسلام آباد مری گلیات راولپنڈی اٹک جہلم چکوال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے ، اس کے ساتھ ہی ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 اپریل کو وزیرستان، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاء الدین، بھکر، خوشاب، میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔