راولپنڈی، اینٹی کرپشن نے سڑک کی تعمیر مبینہ کرپشن پر پی ٹی آئی کے سابق صوبائی رکن اسمبلی واثق قیوم اور لطاسب ستی ، سمیت محکمہ ہائی وے پنجاب کے ایگزیکٹو انجینئر راولپنڈی راؤ طاہر اور ایگزیکٹو انجینئرمری محمد اکرم، ایس ڈی او راؤ خالد کو آخری نو ٹس جاری کر تے ہوئے 17 اپریل کو پیش ہو کر مو قف دینے کا کہا ہے اس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے کی اینٹی کر پشن کو ان کے خلاف درخواست دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صوبائی رکن اسمبلی واثق قیوم،لطاسب ستی سمیت محکمہ ہائی وے پنجاب کے ایگزیکٹو انجینئر راولپنڈی راؤ طاہر اور ایگزیکٹو انجینئرمری محمد اکرم، ایس ڈی او راؤ خالد سے ساز باز کر کے چوک پنڈوری تا لوئر ٹوپہ تعمیر وبحالی اور تبدیلی نقشہ سڑک میں مبینہ کرپشن کا الزام لگایا جس پر محکمہ ہائی وے پنجاب کے کے مذکورہ بالا آفسران سمیت راولپنڈی، اینٹی کرپشن نے طلب کیا تھا
گزشتہ روز،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی بارہ واثق قیوم ،لطاسب ستی نے 11 بجے پیش ہوناتھاجو نہ پیش ہوئےتاریخ کی استدعا محکمہ ہائی وے پنجاب کے پانچوں افسران میں سے ریکارڈ سمیت کوئی پیش نہ ہوا محکمہ اینٹی کرپشن نے ریکارڈ سمیت 17 اپریل کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔قبل ازین سڑک کی تعمیر و مرمت میں کرپشن کے معاملہ پر محکمہ ہائی وے پنجاب افسران کی ملی بھگت سے 50 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دلوانےکا الزام میں اینٹی کرپشن راولپنڈٰی نے سابق ایم پی اے سید یاور عباس بخاری کو ۔سترہ اپریل کو طلب کر لیاسید یاور عباس بخاری سابق معاون خصوصی سید زلفی بخاری کے کزن ہیں