پشاور میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پشاور انتظامیہ نے شہر بھر میں عید الفطر کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی۔ پشاور انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ 19 اپریل سے 7 روز کیلئے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، اس دوران ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، کھلونا بندوق کی خرید و فروخت اور آتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اس حوالے دیگر اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">