اسلام آباد(عر فان بخاری سے ) کسٹمزانٹیلی جینس نے ، مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سے کروڑوں مالیت کی غیر ملکی جیگوار گاڑی قبضہ میں لی۔ کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سیکٹر ڈی بارہ میں پمپ سے پٹرول ڈلوایا جا رہا تھا کسٹم حکام موقع پر پہنچ گئے اور گاڑی کے کاغذات مانگے۔
جو نہ فراہم کئے گئے ۔ جس پر پر کسٹم انٹیلی جینس نے گاڑی قبضہ میں لے کر تحقیقات کی جا رہی ہیں،کسٹم انٹیلی جنس ذرائع کا کہناہے کہ مفتی عبدالقوی اور درانی سمیت گاڑی چھڑوانے کے لیے بااثر شخصیات میدان میں آ گئیں
حکام سے رابطے شروع کردیئے،تاہم کسٹم حکام نے گاڑی نہ چھوڑی۔ بعدازاں دونوں معاملہ ایکدوسرے پر ڈالتے رہے۔دوسری جانب ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمزانٹیلی جینس شاہد جان نے نان کسٹم پیڈ گاڑی پکڑے جانے کی تصدیق کر دی۔ اور کہا کہ پکڑی جانے والی گاڑی میں مفتی عبدالقوی اورسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیٹے سوار تھے
انہوں واضح کیا کہ کاغذات نہ ملنے پر گاڑی قبضے میں لے لی گئی اور اس حوالے سے مزیدتحقیقات جاری ہیں ان کا مزید کہناتھاکہ گاڑی کی لیب کروائی جائے گی جس کے بعد گاڑی بارے حقائق سامنے آجائیں گے۔ڈی جی کسٹمز نے بھی گاڑی پکڑنے جانے کے حوالے سے تصدیق کیاہے کہ گاڑی کسٹمزحکام کے پاس ہے مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں۔