چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبدالخیل پہنچے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز حکمران اتحاد کے اجلاس میں فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی سخت مخالفت کی تھی جبکہ اکثر اتحادیوں نے بلاول بھٹو زرداری کی مذاکرات کی تجویز کو بہتر سمجھا ہے۔
چند روز قبل بھی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں عمران خان کو پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر سمجھتا ہوں۔