ڈرامہ نگار، محقق، مفکر ظہیر چوہدری کی پاکستان ٹیلی ویژن کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

خطہ پوٹھوہار کے مشہور ڈرامہ نگار، محقق اور مفکر ظہیر چوہدری چئیرمین پوٹھوہار یونیورسٹی موومنٹ پاکستان نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جن میں جنرل منیجر جناب ملک خالد لطیف، پروگرام منیجر جناب شاہد چیمہ صاحب، پروگرام منیجر (گلوبل) محترمہ سونیا ارشاد، سکرپٹ پروڈیوسر جناب عزیر صاحب، پروڈیوسر جناب مصباح صاحب

سکرپٹ ایڈیٹر نشاط عباسی صاحب، پروڈیوسر اعجاز بلوچ اور پوٹھوہاری پروگرام کے پروڈیوسر جناب سید عاطف گردیزی صاحب کو اپنی دوسری پوٹھوہاری تصنیف*بوھڑی آلا جن* پیش کی ظہیر چوہدری کی اس تخلیق کو اہلِ ذوق و ادب نے بے حد سراہا اور انہوں نے اس کو پوٹھوہاری بچوں اور بڑوں کے لئے ایک دلچسپ اور منفرد تحریر قرار دیا ہے

ان کا کہنا تھا خطہ کی نوجوان نسل جسطرح اپنے ادب و ثقافت سے دور ہو رہی ہے کتاب بوھڑی آلا جن ان کو اور آنے والی نسلوں کو پوٹھوہاری ادب سے جوڑے رکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔

جنرل منیجر ملک خالد لطیف نے کہا کہ پوٹھوہاری تشخص کو قائم رکھنے کے لئے ایسی تحریروں کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صاحب کتاب چاہیں تو پی ٹی وی ان پر توجہ دے سکتا ہے کیونکہ انکی تصنیفماسی کیدو ایک اچھی اور قابلِ اثر تحریر ہے۔