غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے والے ملزمان گرفتار،عدالت نے تین روزہ ریمانڈ دیدیا

اسلام آباد (سی این پی )اسلام آباد ایئر پورٹ پر کسٹم اسٹاف نے غیر ملکی کرنسی ابو ظہبی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوۓ تین افراد گرفتار کر لئے ایک ملزم سول ایویا ایشن اتھارٹی میں ملازم ہے اور سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈائر یکٹر جنرل ریگولرٹری نادر شفیع ڈار اور وکرم سنگھ سوڈا ۔پی اینڈ ڈی سیکشن کا فرنٹ مین ہے اس کے علاوہ سول ایوی ایشن کے افسران کا ایئر پورٹ پر پروٹوکول کرتا ہے۔پروٹوکول کی آڑ میں ملک کی اہم کاروباری شخصیات کی منی لانڈرنگ میں افسران اعلی کی ملی بھگت سے سہولت کار کے طور پر کام کرتا ہے۔تینوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے تین روزہ ریمانڈ لے لیا گیا جبکہ تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کردیا گیا

۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کسٹم سٹاف انسپیکٹر محمد عدنان خان اور سپریٹینڈینٹ عتیق الرحمان نے سول ایوی ایشن کے اہلکار راجہ گل نواز عباسی کی تلاشی لی تو دوران تلاشی اس سی غیر ملکی کرنسی 70000 یورو۔56500 سعودی ریال۔اور 8000 دوبئ درہم برآمد ہوئے جو پاکستانی 16975195 روپۓ بنتے ہیں۔زرائع کے مطابق ملزم راجہ گل نواز عباسی پی آئ اے کی اسلام آباد سے ابوظہبی جانے فلائیٹ پی کے 261 کے ذریعہ سے جانے والے چک بیلی راولپنڈی کے رہائشی دو مسافر محمد اکرم ولد اورنگزیب پاسپورٹ نمبر AM 1327784اور نوید احمد ولد اورنگزیب پاسپورٹ نمبر DZ1160452 کی دی ہوئ غیر ملکی کرنسی اپنے ساتھ لے کر جارہا تھا جو اس نے ان سے انٹر نیشنل ڈیپارچر کی پارکنگ میں لی تھی اور پھر ان مسافروں کو امیگریشن کاونٹر کراس کرنے کے بعد واپس دینی تھی۔ملزم راجہ گل نواز عباسی سہولت کار کے طور پر کام کررہا تھا اور اس کی مشکوک حرکات کے پیش نظر چیک کیا تو اس سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئ ۔کسٹم حکام نے ملزمان کو گرفتار کر کے کرنسی سمگلنگ کے الزام میں کسٹم ایکٹ 1969 اور فارن ایکسچینج ریگولیشن 1947 کی دفعات کے تحت ایف آئ آر درج کر لی۔ملزمان کا تعلق منی لانڈرنگ کے بین الاقوامی گروہ سے ہے ۔جو سول ایوی ایشن کے اعلی افسران کی ملی بھگت اور مددسے پاکستان سے کروڑوں ڈالر کی کرنسی بیرون ملک سمگل کرتے ہیں۔۔اس سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔زرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران اور اہلکار منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں سہولت کار کے طور پر کام کرتے ہیں۔ملزم راجہ گل نواز عباسی مری کا رہائشی ہے
ملزم نےانکشاف کیا کہ مری کے بڑے بڑے ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسسز کے مالکان اور کاروباری شخصیات کی کروڑوں ڈالر کی بلیک منی غیر ملک بھجوا چکا ہے۔