پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو، دو سے برابر کردی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز مارک چیپمین نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ناقبل شکست سینچری بنائی، وہ 57 گیندوں پر 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ان کے ہمراہ کریز پر موجود جمی نیشم بھی نے 25 بالز پر 45 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 193 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔محمد رضوان 62 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کے علاوہ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد 22 گیندوں پر 36 اور آل راؤنڈر عماد وسیم 14 بالز پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دیگر بلے بازوں میں کپتان بابر اعظم 19 رنز بناسکے جب کہ محمد حارث اور صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، آل راؤنڈر فہیم اشرف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس طرح سے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے بلیئر ٹیکنر نے تین جبکہ اش سودھی نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت کر سیریز دو دو سے برابر کردی، سیریز کا چوتھا میچ راولپنڈی میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث بے نتیجہ رہا تھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمپمین نے 104 رنز جبکہ جیمز نیشام نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، مارک چیمپمین کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔