آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے سینئرپولیس افسران کے ہمراہ عید الفطر کی نمازپولیس لائن ہیڈکواٹرزاسلام آباد میں ادا کی ،نماز کے بعد ملک و قوم اور مسلم امہ کی سلامتی اورشہداءکے درجات کی بلند ی کے لئے خصوصی دعاکی ،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کوعید کی مبارکباد دی اورکانسٹیبل شاہ فیصل شہیدمیس میں پولیس افسران و جوانوں کے ہمراہ کھانا کھایا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سی پی او ہیڈ کوارٹرز ،سی پی او سکیورٹی ڈویژن،ایس ایس پی آپریشنزز،سی ٹی او ٹریفک ڈویژن اور دیگر سینئر پولیس افسران کے ہمراہ عید الفطر کی نماز پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کی جامع مسجد میں ادا کی،عید کی نماز کے بعد ملک وقو م اور مسلم امہ کی سلامتی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔نماز کی ادائیگی کے بعدآئی جی اسلام آباد افسران و جوانوں سے عید ملے اورانہیں مبارکباد دی۔
اس موقع پر کانسٹیبل شاہ فیصل شہیدمیس پر بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا جہاںآئی جی اسلام آباد نے دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں کے ہمراہ کھانا کھایا،اس موقع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ پولیس کے تمام ڈویژنز خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دن رات رمضان المبارک کے مہینے میں بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کیا
انہوں نے کہا ہم سب نے اپنے فرائض کو نبھانے میں اپنی فیملی سے دور عید کی خوشیاں گزاری جن کا ہم کو فخر ہونا چاہیے ہمارے لیے سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ہم اپنے ملک اور اس میں رہنے والوں کی حفاظت کرنے میں کامیاب رہے ہماری وجہ سے عوام پرسکون عید کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں مزید انہوں نے کہا کہ زند ہ قومیں اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں
ملک کے امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر سپوت اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں ۔حسب روایت عید کے موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام ڈویژنز میں افسران و جوانوں کے لیے بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیاجس میںسینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔