بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی طیارے میں سوار دونوں پائلٹ حادثے میں محفوظ رہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش میں گر کر تباہ ہوا۔
طیارہ ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث گرا تاہم طیارہ گرنے کی وجوہات کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔