سوتیلے بیٹوں اور سوکن نے مبینہ طور پر بیوہ خاتون کی اربوں روپے کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں۔ مرحوم یحییٰ منور کے اے ٹی ایم سے رقم بھی نکال لی۔ پی آئی اے میں ملازم۔ یحییٰ منور کی بیوہ دَر دَر رلنے کے بعد قانون کا سہارا لینے پر مجبور ہوگئی۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کے ذریعے قانونی نوٹس بھیج دیا۔ تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما یحییٰ منور نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ دوسری شادی پی آئی اے کی ایک ایئرہوسٹس سے کی جس میں سے تین بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ یحییٰ منور نے اپنی دوسری بیوی کو میڈیا ٹاؤن اور بحریہ ٹاؤن میں دو مکانات بنا کر دے رکھے تھے جبکہ پہلی بیوی اور اس کی اولاد اسلام آباد کے سب سے مہنگے ای سیکٹر میں رہائش پذیر ہے۔ یحییٰ منور کی چند سال قبل وفات کے بعد پہلی بیوی اور اس کے بیٹوں نے جن میں سے ایک وفاقی ادارے میں اہم پوسٹ پر ہے، نے میڈیا ٹاؤن والے مکان کے علاوہ کچھ اور جائیدادوں پر قبضہ کرلیا۔ یحییٰ منورکے اے ٹی ایم کارڈ کا پاس ورڈ مرحوم کے بڑے بیٹے عمر کے پاس تھا جس نے مختلف اوقات میں بھاری رقوم نکال لیں۔ جس پر دوسری بیوہ نے عدالت سے حکم امتناعی لیا۔ پٹرول پمپ، سینٹورس مال میں کمرشل آفس سمیت متعدد جائیدادوں میں سے حصہ نہ ملنے پر مجبوراً دوسری بیوی جو کہ اب بیوہ ہے اور قانون کے مطابق جائیداد میں وہ خد اور اس کے بچے حصے دار ہیں، نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سعید یوسف کے ذریعے یحییٰ منور کی پہلی بیوی راحیلہ یحییٰ، بیٹے عمر یحییٰ، یحییٰ منور مرحومہ کے بھائی سید مجاہد منور، سید طیب مجاہد کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ جس میں میڈیا ٹاؤن کے اے بلاک کے مکان نمبر429 میں سے اپنا حصہ بھی مانگا گیا ہے جو عدالتی حکم کے مطابق35 فیصد بنتا ہے جسے پہلی بیوی اور اولاد دوسری بیوی اور اس کی اولاد کو نہ صرف دینے سے انکاری ہے بلکہ سنگین دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سعید یوسف نے رابطہ کرنے پر لیگل نوٹس کی تصدیق کی اور کہا کہ اگر قانونی طور پر ان کی کلائنٹ کو ان کا حق نہ دیا گیا تو وفاقی محتسب سمیت ایف آئی اے اور متعلقہ عدالت سے فوری رجوع کیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">