اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کرپا اور کورال سرکل ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیم کی بڑی کاروائی، قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تیز دھار آلے سے مقتول کو قتل کر نے کا انکشاف کیاہے، مزید کارروائی ضابطہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات پر اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپورکریک ڈائون جاری ہے، مورخہ 24مارچ 2023 کو تھانہ کرپا پولیس کو مسمی حبیب الرحمان نے درخو است دی کہ میں اپنے بیٹوں سفیان اور عمر کے ہمراہ نماز فجر کے لیے جارہا تھا کہ ملزمان عزت خان، شمس الحق اور ایک نامعلوم ملزم نے میر ے بیٹے عمر پر تیز دھار آلہ سے وار کیے ،جس پر وہ شدید زخمی ہو گیااور زمین پر گر گیااور ملزمان ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
میں نے اپنے بیٹے کو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن بحق ہو گیا، جس پرتھانہ کرپا پولیس ٹیم نے فوری مقدمہ نمبر 145 مورخہ24 مارچ 2023درج رجسٹر ڈکرکے تفتیش شروع کر دی،تھا نہ کرپا اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے قلیل وقت میں اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث مرکز ی ملزم شمس الحق کوگرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مقتول کو تیز دھار آلہ سے قتل کر نے کا انکشاف کیا ہے، گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او/ڈی آئی جی آپر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ جرائم اور تشدد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے اور ایسے واقعات میں ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-“15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔