پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافت کی آزادی کا دن منایا گیا، پریس فریڈم سے متعلق بین الاقوامی درجہ بندی میں پاکستان کی ترقی جبکہ بھارت کی 11 درجے تنزلی ہوگئی۔رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں بھارت 11 درجے تنزلی کے بعد 161 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان 7 درجے ترقی کے بعد 150 نمبر پر موجود ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی ترقی موجودہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث ہوئی ہے۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقعے پر وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز اور خطرات کے باوجود صحافی ذمہ داریوں سے کبھی صرف نظر نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافت کے نگراں کردار نے جمہوریت اور شفاف حکمرانی کے نظریات کو جلا بخشی ہے۔