پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 پر شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اِن ایکشن ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے ابتدائی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی، ملتان نے کراچی کو 7 وکٹوں اور پشاور نے کوئٹہ کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
خیال رہے کہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔