آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ان کی ٹیم کی شب و روز کاوشیں رنگ لے آئیں۔نیشنل پلاننگ کمیشن وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر کی اجازت دے دی۔اس منصوبے پر جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ان کی ٹیم کی شب و روز کاوشیں رنگ لے آئی۔نیشنل پلاننگ کمیشن وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے پاکستان کے پہلے نیشنل پولیس ہسپتال بنانے کی اجازت دے دی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ نیشنل پولیس ہسپتال پاکستان کی تاریخ میں محکمہ پولیس کے لئے ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیرترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اس منصوبے کی منظوری ملی ۔نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری ہو چکے تھے ۔اس منصوبے پر جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے لئے اتنے بڑے منصوبے کی منظوری پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ترقی و منصوبہ بندی کا خصوصی شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس ہسپتال سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کا اعلیٰ اور معیاری علاج معالجہ ہو گا۔پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیع ہے اور اس سلسلہ میں متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">