اب ٹک ٹاک سے پیسہ بنانا مزید آسان

آپ ٹک ٹاک سے پیسے کمانا چاہتے ہیں عمل زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے نئے کریٹیر فنڈ کو مزید صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس پروگرام کا اعلان فروری میں ہوا تھا اور اب تک انوائیٹ سے ہی اس کا رکن بننا ممکن تھا، مگر اب اس میں شمولیت آسان کر دی گئی ہے۔کریٹیویٹی پروگرام نامی اس فنڈ سے ٹک ٹاک صارفین مخصوص شرائط پوری کرکے اپنی ویڈیوز پر پیسے کما سکیں گے۔
اس پروگرام میں شمولیت کے خواہشمند صارفین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ کم از کم ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز سوشل میڈیا ایپ پر پوسٹ کریں۔اس کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ کے کم از کم 10 ہزار فالوورز اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کی ویڈیوز کے ایک لاکھ ویوز بھی ضروری ہوں گے۔پرانا کریٹیر فنڈ اب بھی برقرار ہے مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ نئے پروگرام کو توسیع دینے سے اس کے مستقبل پر کیا اثرات مرتب ہوں گے
۔البتہ کمپنی نے بتایا کہ پرانے پروگرام میں شامل افراد نئے فنڈ میں منتقل ہو سکتے ہیں، مگر پھر وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔کمپنی کی جانب سے اوریجنل کریٹیر فنڈ کو 3 سال قبل تشکیل دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ صارفین میں ایک ارب ڈالرز تقسیم کیے جائیں گے
مگر اس کی شرائط کافی سخت تھی صارفین اپنی ویڈیوز کو ایک البم میں رکھ کر ان تک رسائی پیسوں کے عوض فراہم کر سکتے ہیںویڈیو البم کو سیریز البم کہا جائے گا فیس کتنی ہوگی جو ایک سے 190 ڈالرز کے درمیان رکھی جا سکتی ہے۔اس آمدنی میں سے صارفین کو ٹک ٹاک کوئی حصہ نہیں دینا ہوگا، البتہ سیریز کا حصہ بننے کے لیے انہیں فیس دینا ہوگی۔یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔