وزیراعظم، وزیر داخلہ کی ذاتی کاوشوں، احسن اقبال کی ذاتی دلچسپی کے باعث نیشنل پولیس ہسپتال کی منظوری دیدی گئی

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویژن، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی کاوشوں اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی ذاتی دلچسپی سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے اپنی نوعیت کے پاکستان بھر کے پہلے”نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔نیشنل پولیس ہسپتال اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 12000افسران اور جوانوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرے گا جبکہ اسلام آباد کے شہری بھی اس سہولت سے استفادہ کر سکیں گے،اپنی نوعیت کے اس بہترین نیشنل پولیس ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملے کے لئے رہائشی فلیٹس، پارکنگ کے علاوہ ائیر ایمبولینس کی بھی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی کاوشوں اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی ذاتی دلچسپی کی بدولت اسلام آباد کیپیٹل پولیس فورس کی دیرینہ ضرورت اور مطالبے کو پورا کر دیا گیا،پلاننگ کمیشن وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ان کی فیمیلیز کے بہترین علاج معالجہ کے لئے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ100بستروں پر مشتمل “نیشنل پولیس ہسپتال “کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے،عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق توانائی کے اخراجات کو کم کرنے کیلئے©” نیشنل پولیس ہسپتال© “اسلام آبادمیں شمسی توانائی کو استعمال کیا جائے گا،نیشنل پولیس ہسپتال اسلام آباد کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا پولیس ہسپتال ہوگا،یہ ہسپتال جدید سائنسی خطوط پر خصوصی طبی سہولیات فراہم کرے گاجبکہ بعد میں اسے 200 بستروں کے ہسپتال تک بڑھا دیا جائے گا،نیشنل پولیس ہسپتال میںایمرجنسی،سرجیکل ، آرتھوپیڈک،جنرل میڈیسن ،کارڈیالوجی، نیورو، سرجیکل آئی سی یو، میڈیکل آئی سی یو، کارڈیک آئی سی یو،اور کارڈیک کیئریونٹ جیسی سہولیات میسر ہوں گی،اپنی نوعیت کے اس بہترین نیشنل پولیس ہسپتال میں ڈاکٹر اور عملے کے لئے رہائشی فلیٹس، پارکنگ کے علاوہ ائیر ایمبولینس کی بھی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد نے اس سلسلہ میں اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پوری سپاہ کو مبارکبا د دی اور کہا کہ دیگر اداروں کی طرح اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور ان کے خاندانوں کے بہترین علاج معالجہ کی سہولت موجود نہ تھی، ہم حکومت پاکستان، سیکریٹری داخلہ،سیکریٹری منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے فورس کے اس مطالبے کو عملی جامہ پہنایا ،اس سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال میں ہر طرح کے علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے ہسپتال کے قیام کو یقینی بنانے اور اس میں کلیدی کردار ادا کرنے پرکیپیٹل پولیس آفیسر ہیڈکوارٹرز اویس احمد اور پوری ٹیم کی کاوشوں کوبھرپور سراہا،آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے لئے اتنے بڑے منصوبے کی منظوری پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ترقی و منصوبہ بندی کا خصوصی شکریہ اداکیا،انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس ہسپتال سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کا اعلیٰ اور معیاری علاج معالجہ ہو گا،آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کو ہر شعبہ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائےگا، ایسی کاوشوں سے نا صرف پولیس ملازمین بلکہ ان کی فیملیز کا بھی مورال بلند ہوگا، پولیس ملازمین اور انکی فیملیز کی ویلفئیر کےلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کو زیاد ہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا اور انکے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی سپاہ نے اپنے اس دیرینہ خواب کی تعبیر پر وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان ، وفاقی وزیر برائے داخلہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات، سیکرٹری وزارت داخلہ ، سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات،اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔