پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 مئی کو آئین اور عدلیہ سے اظہاریکجہتی کے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی کے مطابق اسلام آباد میں 101مقامات پر اجتماعات کیے جائیں گے جس کیلئے انتظامیہ سے اجازت مانگی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے مطابق 14مئی شام 4 بجے آئین اور چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، آئین شہریوں کو نقل وحرکت،اجتماع، اظہار کا حق فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ آئین کی بالادستی کے پیش نظر ان عوامی اجتماعات کی سکیورٹی سمیت دیگر ضروری انتظامات یقینی بنائے۔