پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتار کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی گرفتاری کی خبر شیئر کی۔
ایک اور ٹوئٹ میں لکھا گیا توشہ خانہ سے تحائف چوری کرکے نا صرف عمران خان نے غیر قانونی طور پہ مال بنایا بلکہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بھی بنا ایسے قومی مجرم کا ٹھکانہ صرف جیل ہی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنے والے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو رینجرز نے نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بائیو میٹرک کروانے کے لیے جیسے ہی ہائی کورٹ کے متعلقہ آفس جانے لگے تو راستے میں انہیں رینجرز نے اپنی حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق رینجرز کے ہمراہ موجود نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔