سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کو گرفتار کیا ہے، سابق گورنر پنجاب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن متعدد بار عمر سرفراز چیمہ کو طلب کرچکی ہے، پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔