ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔علی ناصر رضوی کو سروسز اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق پتھراؤ سے علی ناصر رضوی کی ایک آنکھ متاثر ہوئی ہے اور آنکھ میں اندرونی زخم آیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کی آنکھ کی بینائی متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی کے چہرے اور ناک کی ہڈی بھی فریکچر ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب عثمان انور نے علی ناصر رضوی سمیت دیگر زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔