حریم شاہ کی ویڈیو کا معاملہ،15دن گزر گئے تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا

مفتی قوی کی ویڈیو وایرل کر نے ، وفاقی وزیر داخلہ کو فون کر نے والی پاکستانی ماڈل ٹک ٹاکر حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ ، ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات پندرہ دن سے زائد گذر جانے کے باوجود نا مکمل تا حال رمقد مہ درج ہو نہ ہو سکا ایک افسر کی ایما پر تفتیش سست روی کا شکار ہو گئی ، ، ویڈیو میں خاتون بھاری رقم کی منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، اس حوالے سے خاتون کے ویزے ،امیگریشن ،اور سفری دستاویزات حاصل کر لی گئیں ہیں خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہےٹک ٹاکر حریمِ شاہ 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا خاتون نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی ویڈیو میں اس کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہےغیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہےحریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا تھا، ذرایع کا کہنا ہے ، ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات پندرہ دن سے زائد گذر جانے کے باوجود نا مکمل تا حال رمقد مہ درج ہو نہ ہو سکا ایک افسر کی ایما پر تفتیش سست روی کا شکار ہو گئی تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ہم تو ابھی تفتیش کر رہے ہیںتفتیش مکمل ہو گی تو مقد مہ درج ہو گا ایف آئی اے ذرایع کا کہنا ہے ہم تفتیش کر ر ہے ہیں مگر اصل کام تو پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کا تھا تاہم ان سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ھیں، ایف آئی اے نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ ا نکوئیری مکمل ہو نے کے بعدہی درج ہو سکتا ہے اوراس کے بعد اس کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال د یا جائے گا یاد رہے کہ قبل ازین بھی ڈالر گرل آیان علی کے خلاف خلاف منی لانڈرنگ کا مقد مہ کسٹم اسلام آباد نے درج کر کے گر فتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا اور حریمِ شاہ نے وزارت خارجہ، میں جاکر ویڈیو بنائی وفاقی وزیر داخلہ کو فون کر کے ڈرا مہ کیا مفتی قوی کی بھی ویڈیو وایرل کی تھی اس حوالے سے تحقیقاتی ادارںنے بھی تحقیق شروع کر رکھی ہے تحقیقاتی ادارے اس سیاسی شخصیت اور سیاستدانوں سے رابطے کروانے والیاہم خاتون تک پہنچ گئے ہیں ہے جو اس کی پشت پناہی کر رہے تھے