سپیشل جج سنٹرل اعظم خان کی عدالت نے کروڑوں روپے مالیت کے کمرشل پلات فروخت کرنے کے الزام میں جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سمیت پانچ ملزمان در خواست ضمانت پر سماعت جج کے رخصت پر ہو نے کے باعث 18 مئی تک کے لئے ملتوی ۔ ملزمان صدر سردار سبیل ، آفتاب شاہ ، مستنصر مشتاق کی عبوری منظور، ہوئی تھی عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو طلب کیا تھا ۔
ملز مان جموں وکشمیر ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سردار سبیل ، آفتاب شاہ ، عبدالطیف قریشی کی ، حیات ، چنگیز اور سردار سبیل کے کزنے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے سوسائٹی کی لاکھوں روپے مالیت کے کمرشل پلاٹ فروخت کیے سوسائٹی میں رقم جمع نہ کروائی اور نہ ہی زمین سوسائٹی کے نام کروائی جس پر ایف آئی ا ے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کئے تو ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے عدالت پہنچ گئے اور عبوری ضمانت دائر کی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو طلب کرلیا جس کے بعد سماعت ہوئی تو ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ابھی کچھ ریکارڈ رہتا ہے جو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے گا گز شتہ سماعت پر جج کے رخصت پر ہو نے کے باعث 18 مئی تک کے لئے ملتویکر دی گئی ۔ تاہم دیگر ملزمان کی گر فتاری کے لئے ر ایف آئی اے چھاپے مار رہی ہے ۔