پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ملتان میں پولیس کے مطابق عامر ڈوگر کو ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عامر ڈوگر مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے ہائی کورٹ آئے تھے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔