برٹش نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی غیرقانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جوابات بھی طلب کئے تھے اور انہیں کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی ہوگی۔
نیب راولپنڈی نے عمران خان کو صبح 10 بجے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور 19 کروڑ پاؤنڈ کے فریزنگ آرڈرز، القادر یونیورسٹی کو ملنے والے تمام عطیات اور ٹرسٹ کو عطیات دینے والوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔
احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ اورملزمان کی کمپنی کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کےعلاوہ برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 22 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔