وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ فیاض چوہان کے الزامات کے بعد اگر ثبوت مل گئے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے۔انہوں نے یہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ خرم دستگیر نے کہا کہ سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے الزامات کے ثبوت ملے تو پی ٹی آئی پر پابندی لگ سکتی ہے، پارٹیوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں، اگر پارٹی کی عوام میں جڑیں مضبوط ہوں تو پارٹی قائم رہتی ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو ن لیگ میں لیا جائےگا یا نہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ پارٹی میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">