تحریک انصاف کی سابقہ ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق سابقہ رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم خلیجی ائیرلائن کی پرواز سے ٹورنٹو جارہی تھیں جنہیں جناح ائیرپورٹ پر پرواز سے آف لوڈ کردیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ صائمہ ندیم کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں انہیں کچھ دیر تھانے میں روک کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔