پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کیا کہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل میڈیا کوریج سے دور رہتے ہوئے نجی گاڑی میں جیل کے عقبی دروازے سے روانہ ہوئے۔ اسد عمرکی رہائی کے وقت اڈیالہ جیل کے باہر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسد عمر کو رہائی کے بعد دیگر رہنمائوں کی طرح پنجاب پولیس حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیگی تاہم اسد عمر نے رہائی کے بعد کسی بھی میڈیا کے نمائندے سے کوئی بات نہیں کی نہ ہی وکٹری کا نشان بنایا وہ خاموشی سے میڈیا سے بچتے بچاتے اپنی نجی گاڑی میں سوار ہو کر وہاں سے روانہ ہو گئے، ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر آج کسی بھی وقت پریس کانفرنس یا ٹوئٹ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردینگے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">