پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا، گھر میں میری بزرگ والدہ، ہمشیرہ اور فیملی رہتی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چلیں یہ بھی کرلیں حقیقی آزادی کے لیے قربانی تو دینی پڑے گی۔سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حصہ ہے۔
“اسلام آباد انتظامیہ نے آج میرے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑ دیا، یہ گھر میرے مرحوم والد نے بنایا تھا، یہاں میری بُزرگ والدہ، میری ہمشیرہ جو کہ اسپیشل چائلڈ ہے اور میری فیملی رہتی ہے۔ چلیں یہ بھی کرلیں، حقیقی آزادی کے لئے قربانی تو دینی پڑے گی۔”@AliAwanPTI… pic.twitter.com/yY40GaSACx
— PTI (@PTIofficial) May 27, 2023
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھر میں علی نواز کی بوڑھی ماں اور ان کی بہن رہتی ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو کم از کم اللّٰہ کے غضب سے ڈرنا چاہیے۔