وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے وفاقی سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے آج (پیر ) کوفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے)کے منصوبے اسکیم 33، گلزار ہجری، کراچی کا دورہ کیا۔دورے کے دوران، سیکرٹری ہاءوسنگ افتخار علی شلوانی نے کراچی کے لوگوں کو سستی رہائش کی فراہمی کے لیے ایف جی ای ایچ اے کی طرف سے کیے گئے اقدامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں انہیں اب تک ہونے والی پیش رفت، درپیش چیلنجز ، جاری منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے الاٹیوں کو 400 اپارٹمنٹس کا قبضہ بروقت فراہم کرنے پر اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پراجیکٹ کو بروقت مکمل کریں اور رہائشی پلاٹ بھی الاٹیوں کے حوالے کر دیں۔ سیکرٹری افتخار علی شلوانی نے کراچی کے عوام کے لیے ایسے مزید رہاءشی منصوبےبنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کو معیاری رہائش کی فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ وہرہائشیوں کے لیے ضروری تعمیراتی ڈھانچےاور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری ہاءوسنگ نے مستقبل کی کوششوں میں اپنے مکمل تعاون اور معاونت کا یقین بھی دلایا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">