اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ کی سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 203 سوشل میڈیا اکائونٹس ٹریس، 106 بند

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ کی سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری۔یونٹ نے 203 سوشل میڈیا اکاونٹس کوٹریس کرکے بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھاجس پر ابھی تک106 سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بند کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے انسداد انتہاءپسندی یونٹ سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے،انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات اور نگرانی میں انسداد انتہاءپسندی یونٹ نے کارروائیاں کر تے ہوئے سوشل میڈیا پر منافرت بھیلانے اور اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والے 203اکاﺅنٹس کو ٹریس کرنے کے بعد بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا، جس پر ابھی تک 106سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو بند کیا جاچکا ہے اور باقیوں پر کام ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے۔آئی جی اسلام آبادنے اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں اپنی نوعیت کے پہلے انسداد انتہاءپسندی یونٹ قائم کیا تھا ،انتہا پسندی کے تدارک کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ٹیمیں تعلیمی اداروں اور مدارس میں جاتی ہیں اور مساجد میں خطبوں کا بھی جائزہ لیا جاتاہے، اسی طرح یہ یونٹ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر سیاسی ،لسانی، مسلکی اور مذہبی انتہا ءپسندانہ مواد کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ انتہا پسندی سے منسلک جرائم کی نشاندہی کرتا ہے جس پر قانون کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ انتہاءپسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کوموثر بنانے میں بھرپور مدد مل رہی ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے انتہاءپسندی یونٹ کا حال ہی میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا نے افتتاح کیا تھا، جس پر انہوں نے آئی جی اسلام آباد کے شہر میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جو اقدامات اٹھائے انکی تعریف کی تھی، شہریوں سے گزارش ہے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے اور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ جیسی سرگرمیوں سے دور رہیںاورایسی کسی بھی سرگرمی کے متعلق فوری پولیس کو اطلاع کریں۔