وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت مں پیش ہوئیں۔
دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سےتنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔دوران سماعت ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔
اس پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکر جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔