پاک پی ڈبلیو ڈی میں من پسند عہدوں پر تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیں ، 27 جون کو جواب طلب

وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے پاک پی ڈبلیو ڈی میں من پسند عہدوں پر تعینات ہونے والے افسران کے احکامات اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کرتے ہوئے 27جون کو جواب طلب کرلیا اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف انجینئر انوار الحق ڈوگر نے رٹ پٹیشن دائر کی جس میں وزارت ہائوسنگ‘ سیکرٹری ہائوسنگ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزارت ہائوسنگ نے انہیں ہٹا کر سپرنٹنڈنٹ انجینئر پرویز خان کو چیف انجینئر کا عارضی چارج دے دیا گیا جبکہ چار ایکسین جن میں بلال آفریدی‘ شاہد ہمدانی سمیت چار افسران شامل ہیں کو بھی من پسند سیٹوں پر تعینات کیا گیا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی ڈبلیو ڈی اظہر وڑائچ کو بھی من پسند سیٹ پر تعینات کیا حالانکہ سنٹرل سلیکشن بورڈ میں کہا گیا کہ یہ گریڈ 21 کے اہل نہیں ہیں تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت ہائوسنگ کی جانب سے من پسند سیٹوں پر تعینات ہونے والے افسران جن میں چیف انجینئر سمیت چار افسران شامل ہیں کے احکامات معطل کرکے 27جون کو رپورٹ طلب کرلی ہے۔