وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذر بائیجان پہنچ گئے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق باکو پہنچنے پر آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ آذر بائیجان میں صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی ، ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات ہوگی۔
وزیر اعظم کا وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد آذربائیجان کا یہ پہلا دورہ ہے۔دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذر بائیجان سے ایل این جی خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی، آذر بائیجان سے ایل این جی کم از کم 3 ماہ کی ضرورت کے لیے رولنگ کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔