مورخہ 17 جون 2023 کو شاہین گروپ (سی بی اے) اور اتحاد گروپ میں وفود کی سطح پر مزاکرت ہوے ، جس میں شاہین گروپ کی طرف سے صبیح جٹ اور فیاض حسین جبکہ اتحاد گروپ کی طرف سے راجہ ہارون اور شوکت خان موجود تھے ۔مذاکرات میں ماحول انتہائی خوشگوار رہا ۔جس میں دونوں یونینزکے قائدین کے پیغامات کو پڑھ کر سنایا گیا ۔مزید برآں آئندہ ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت چلنے پر آمادگی ظاہر کی گئی تاکہ بیرونی عناصر کی طرف سے چلی جانے والی ہر چال کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جائے ۔خاص طور پر ڈیپوٹیشنسٹ کے معاملے پر زیرو ٹلیرنس پالیسی پر اتفاق کیا گیا ۔ملاقات میں جلد از جلد قائدین کی سطح پر ملاقات پر آمادگی ظاہر کی گئی ۔جس کے سلسلہ میں شاہین گروپ کی طرف سے اتحاد گروپ کو باقاعدہ دعوت بھی دے دی گئی ۔دونوں یونینز میں ہونے والے مذاکرات کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔دفتری سازشی اور بیرونی عناصر میں بے چینی کی فضا پھیل گئی ۔اب ملازمین جلد از جلد دونوں یونین کے قائدین کی ملاقات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">