پنجاب کی نگران حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پیرس کانفرنس میں بتایا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا جائےگا۔عامر میر نے بتایا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیاگیا ہے، صحت اور تعلیم کے بجٹ میں 31 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ صوبے کے ترقیاتی اخراجات 325 ارب روپے ہوں گے۔
نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ نےفوری طور پر600 ارب روپےکا قرض اتارنےکا فیصلہ کیا ہے، 600 ارب روپے کا قرضہ ادا نہ کرتے تو سال کے آخر تک یہ قرضہ 1100 ارب ہوجانا تھا لہٰذا آئندہ 4 ماہ میں یہ قرض اتار دیا جائےگا۔عامر میر نے بتایا کہ بجٹ میں ایک ارب روپےکا جرنلسٹ انڈوومنٹ فنڈ بھی قائم کردیاگیا ہے۔