شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم مہم Knock The Door جاری

وفاقی پولیس نےگھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئےتھانہ کراچی کمپنی کی حددو میں307 گھروں کے 169 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کرلیا۔مہم میں اسلام آباد پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکر کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے “Knock the door” مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے دوران اسلام آباد پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکر کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہی ہیں۔اس سلسلے میں کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں 307 گھروں کے169 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا۔ اسلام آباد سٹی پولیس آفیسر نے کہاکہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضاء کو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نا صرف شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے۔رجسٹر یشن نا کروانے کی صورت میں کوئی بھی شر پسند عناصر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصان پہنچاسکتاہے۔