اسلام آباد ہائیکورٹ میں چھ روز سے لاپتہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے بھتیجے سعید خان کی جانب سے بازیابی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں وزارت دفاع، وزارت قانون، نیب، آئی جی، ایف آئی اے اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار سعید خان نے وکیل قاسم ودود کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے وزارت دفاع، وزارت قانون، نیب، آئی جی، ایف آئی اے اور ایس ایچ او کوہسار کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 15 جون شام تقریباً سات بجے اعظم خان گھر سے باہر نکلے تب سے لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے مختلف فورمز پر ہر ممکن کوشش کی لیکن نہیں ملے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے بھی ماضی میں اعظم خان کو ہراساں کرتی رہی ہے جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ اعظم خان کو طلب کیا ہے۔استدعا کی گئی ہے کہ اعظم خان کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے جائیں۔