بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیری چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان ایل او سی پرشہریوں کے تحفظ کے لیے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یہ بھارتی فوج کا جغرافیائی سیاسی محرکات، جھوٹے بیانیے، من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت من گھڑت بیانیے کی تسکین کے لیے معصوم جانوں کے درپے ہے۔بھارتی بربریت پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی نے کہا کہ ‘ اس واقعے کی ٹائمنگ مودی کے دورہ امریکا سے منسلک ہے، بھارت پاکستان کو یہ باور کرانے کی ناکام کوشش کرنا چاہتا ہےکہ اسے امریکا کی آشیر باد حاصل ہے لیکن ہمیں یقین ہےکہ بھارت کو منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا ہوگا، پاکستان بلکہ کشمیری حیرت پسند بھی ناکوں چنے چبنوانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اس میں کوئی دو رائے نہں ہونی چاہیے کہ پاکستان کی افواج مکمل طور پر تیا رہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، کشمیری او رپاکستانی یک جان دو قالب ہیں، ہم ایل او سی کی جانب کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرینگے‘۔