ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز، پولیس اور بے گناہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ یہ دہشت گرد 11 اپریل 2022 کو کولاچی میں پولیس چیک چیک پوسٹ پر حملے میں بھی ملوث تھے جس میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔