ملتان دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کی گرفتاری ملتان سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد ، فیوز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے اور اس کی شناحت کمال کے نام سے ہوئی ہے ، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے 479 کومبنگ آپریشنز کے دوران 25 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ، کومبنگ آپریشنز میں 17398 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">