کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھیجنے کی منظوری دیدی ہے۔
پاکستان کے دورے کی منظوری کرکٹ آسٹریلیا کی بورڈ میٹنگ میں دی گئی۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان جا رہی ہے۔
چیف ایگزیکٹیو کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور دونوں ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دو ورلڈ کلاس ٹیموں کے درمیان دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔
نک ہاکلے نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، دورہ کھیل کی ترقی اور اس کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔
چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ ٹورکی منصوبہ بندی کرنے پرکرکٹرز ایسوسی ایشن، کھلاڑیوں، کوچز، سپورٹ اسٹاف اور سکیورٹی ایکسپرٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلین کرکٹ بورڈز کی ہاہمی مشاورت سے دورے کا نیا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔