ومبلڈن کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں یوکرین کی الینا سویتولینا (Elina Svitolina) نے بیلاروس کی وکٹوریا آزا رینکا (Azarenka)کو پری کوارٹر فائنل میں شکست دی اور میچ کے بعد ایلینا نے آزارینکا سے ہاتھ ملایا نہ گلے ملیں۔
فتح کے بعد یوکرین کی الینا سویتولینا کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا دوسرا یادگار لمحہ ہے، مجھے اندازہ ہے کہ میرے لیے یہ جیت کتنی اہمیت رکھتی تھی اور اس فتح سے کتنے لوگوں کو خوشی ہوئی ہو گی کیونکہ اس وقت یوکرین مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے۔
الینا سویتولینا کا کہنا تھا میں نے کوشش کی کہ ہر سنگل پوائنٹ حاصل کیا جائے اور آخر کار میں نے میچ جیت لیا جس کی بہت زیادہ خوشی ہے۔
خیال رہے کہ روس یوکرین جنگ میں بیلا روس، روس کی حمایت میں کھڑا ہے اور حال ہی میں روس میں نجی ملٹری گروپ ویگنر کی جانب سے ہونے والی فوجی بغاوت کے خاتمے میں بھی بیلاروس نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">