اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات نامکمل ہونے کے خدشات، ایم این ایز کی تحریک استحقاق کی فنانس ڈویژن نے منظور ی سے انکار کردیا

قومی اسمبلی کے ممبران کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر کام مکمل نہ ہونے کے خدشات کے باعث ایم این ایز کی تحریک استقاق کی فنانس ڈویژن نے منظوری سے انکار کر دیا جبکہ وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے پی ڈبلیو ڈی نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پر مختلف کمپنیوں کو رقم ادا کردی پنجاب میں دو ہزار ترقیاتی سکیمیں مکمل ، دیگر تین صوبوں میں کام سست روی کا شکار ذرائع کے مطابق ممبران قومی اسمبلی کو پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں ان کے حلقوں میں مختلف ترقیاتی منصو بہ جات کی تکمیل کیلئے فی کس پانچ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کئے جو کہ وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کر رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ترقیاتی منصوبہ جات کو پی ڈبلیو ڈی نے 30جون تک مکمل کرنا تھا مختلف ممبران قومی اسمبلی نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تحریک استحقاق جمع کروائی کہ ان کے فنڈز صرف اس وجہ سے لیپس ہو جائیں گے کیونکہ ان کا کام مکمل نہیں لہٰذا ان کروڑوں کے فنڈز کو پی ایل اے تھری میں رکھ دیا جائے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن نے انکار کر دیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کام 30جون کو ختم ہونا تھا جولائی تک پی ڈبلیو ڈی پنجاب میں چیف انجینئر کی سربراہی میں اربوں روپے کی 2ہزار سکیمیں جن میں لاہور ، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر شامل ہے مکمل کر لیں گے جبکہ سندھ میں کے پی کے ، بلوچستان میں پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر اور متعلقہ ایکسئنز کی سست روی کی وجہ سے ترقیاتی سکیمیں مکمل نہ ہو سکیں کے پی کے میں بٹ خیلہ، پشاور میں تو اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنا تھا لیکن ایکسئن بٹ خیلہ اور پشاور نے ڈویژنل اکائونٹس آفیسر ابرار کی منبینہ ایما پر ترقیاتی سکیموں کی ایڈوانس پیمنٹ ٹھیکیدار کو ادا کر دیں مختلف شکایات پر ایکسئن رشید بلوچ کو30جون سے قبل ہی ایکسئن بٹ خیلہ کو تبدیل کر دیا اور تو نہ احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے اس دوران مختلف منصوبوں کی ایڈوانس پیمنٹ کر دی۔ اسی طرح سندھ ، بلوچستان میں بھی ترقیاتی منصوبوں میں ایڈوانس پیمنٹ کی شکایات ہیں، اور منصوبوں مکمل بھی نہیں ہو سکے، رابطہ پر پی ڈبلیو ڈی کے مختلف چیف انجینئر اور ایکسنز سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے عید کی چھٹیاں ہونے کے باعث لیبر بھی چھٹیاں پر تھیں انشاء اللہ اگست تک تمام منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے گا۔