سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کیخلاف تحقیقات کا معاملہ، نجف حمید کیخلاف تحقیقات کو اینٹی کرپشن راولپنڈی سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی کی طرف سے 3 بار نوٹسز جاری ہونے کے باوجود نجف حمید پیش نہ ہوا،چیف کمشنر راولپنڈی نے نجف حمید کی جائیداد کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کی۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی کو نجف حمید کی سروس کا ریکارڈ فراہم کر دیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے انکوائری اپنے پاس منگوا لی۔ نجف حمید کیخلاف کروڑوں روپے کی غیر قانونی جائیدادیں بنانے کا الزام ہے۔ نجف حمید کو پٹواری سے نائب تحصیلدار بننے تک ترقیاں کیسے دی گئیں، نجف حمید وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر پٹواری رہ چکے ہیں۔ بطور پٹواری بھی نجف حمید کیخلاف کئی انکوائریاں ہوئیں،ڈی سی اسلام آباد نے نجف حمید کی ڈیپوٹیشن کینسل کر کے چکوال بھیج دیا تھا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">