امیدوار برائے حلقہ پی پی 10 سابق چیئرمین یونین کونسل دھمیال راجہ معین سلطان کا کہنا ہے کہ وہ سیاست میں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور انشاء اللہ یہ جذبہ زندہ سلامت رہے گا، اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین یونین کونسل دھمیال جو کئے وہ لوگ اب بھی یاد کرتے ہیں، عوام کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائیں ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 10 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ حلقے کے عوام، عمائدین اور سیاسی افراد کے صلاح مشورے سے کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو کبھی کاروبار نہیں سمجھا بلکہ اسے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہی سمجھا ہے، انہوں نے کہا کہا کہ میرے گھر کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں مسائل کے حل کیلئے جو ممکن ہوسکا کروں گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">