سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی امور کے سلسلہ میں اہم اجلا س

سی پی او /ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی امور کے سلسلہ میں اہم اجلا س، اجلاس میں ایس ایس پی آ پر یشنز، اے آئی جی سپیشل برانچ، زونل ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سیکور ٹی,چیئرمین و ممبران امن کمیٹی اورمنتظمین مجالس و عزادارن نے شرکت کی، فول پر وف سیکور ٹی اور امن و اما ن کی بہتر ین فضا ئ کے قیام کے لیے شرکا ئ میٹنگ اپنا کر دار دا کر یں، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اور عزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔


تفصیلات کے مطابق سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرم کے دوران سیکورٹی امور کے سلسلہ میں اہم اجلاس ہو ا، اجلاس میں ایس ایس پی آ پر یشنز، اے آئی جی سپیشل بر انچ، زونل ڈی پی اوز، ڈی ایس پی سیکور ٹی،چیئرمین وممبران امن کمیٹی اورمنتظمین مجالس و عزادارن نے شرکت کی، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز نے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے، انہوں نے کہا کہ تمام امام بارگاہوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور وہاں اضافی نفری لگائی جائے، انہو ں نے واضح کیا کہ وہ خود تمام سیکورٹی انتظامات دیکھیں گے،ڈی پی اوز اپنے سرکل/ ایریا میں امام بارگاہوں کے مناسب سیکورٹی انتظامات کریں، تمام داخلی وخارجی مقامات پر سیکورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اور عزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور اتفاق رائے سے امن و ہم آہنگی کی فضاءقائم کی جاسکے،دوران مجالس روشنیوں کا مناسب بند و بست ہو نا چا ہیے، زیر تعمیرعمارتوں،سیوریج وغیر ہ ہو تو متعلقہ حکام سے ملکر صفائی ستھرائی کی جائے تا کہ کو ئی چیز پو شیدہ نہ رہے، انہوں نے امن کمیٹی منتظمین مجالس و عزاداران سے درخواست کی کہ وہ مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کو ملحوظ نظر رکھے، جن ذاکرین و علمائے کرام پر انتظامیہ کی جانب سے پابندی ہے یا فورتھ شیڈول میں ان کے نام درج ہیں ان کو دعوت دینے سے گریز کریں، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز نے مزیدکہا کہ محرم الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ءکو بر قرار رکھنے کے لیے تمام اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سر شار ہو کر ادا کر یں۔شہر یو ں کے جا ن و ما ل تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، شرکا ءمیٹنگ نے امن و ما ل بر قرار رکھنے کے لیے بھر پو ر تعاون کی یقین دہا نی کر وائی۔